عباس عراقچی کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

0

اسلام آباد: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات کی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ پاکستان آمد کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کی پہلی باضابطہ ملاقات تھی۔

بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے علاوہ مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹننٹ جنرل عاصم ملک بھی شریک تھے۔

ایران کے نائب وزیرخارجہ غریب آبادی، اسلام آباد میں ایران کے سفیر امیری مقدم اور ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.