بھکر: زمین کے تنازعہ پر فائرنگ، 5 افراد قتل، 3 سگے بھائی شامل

0

 بھکر:تھانہ بہل کے نواحی علاقے بستی چانڈیہ مٹھو بنڈو میں رقبے کے تنازع پر دو فریقین کے درمیان شدید فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نوتک نشیب کے زرعی رقبے کے تنازع پر ماموں زاد اور پھوپھا زاد کزنز کے درمیان پیش آیا، جس میں دونوں طرف سے جدید اسلحے کا استعمال کیا گیا۔


جاں بحق ہونے والوں میں 3 سگے بھائی بھی شامل ہیں، جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے.

آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او بھکر کو ہدایت کی ہے کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.