پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہو گیا
اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 35 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 380 روپے 19 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا تھا۔
ماہرین کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس اضافے سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں، اشیائے خورونوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے، جس سے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو سکتا ہے۔