اپنا سولر سسٹم لگانے والے لائسنس سے بچ گئے

0

اسلام آباد میں سولر انرجی کے حوالے سے نئی پالیسی کے تحت نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے اہم تبدیلیاں متعارف کرا دی گئی ہیں، جس کے مطابق اب گھریلو اور کمرشل سولر صارفین کو مختلف قواعد و ضوابط کے تحت لائسنسنگ نظام سے گزرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نئے نظام کے تحت نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے نیٹ بلنگ کا نیا طریقہ کار نافذ کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد بجلی کے گرڈ کے ساتھ سولر توانائی کے بہتر انضمام کو یقینی بنانا ہے۔

پالیسی کے مطابق اب تمام لوڈ کیٹیگریز کے سولر صارفین کو ریگولیٹری ادارے نیپرا سے لائسنس حاصل کرنا ہوگا۔ اس سے قبل یہ شرط صرف 25 کلو واٹ  سے زائد لوڈ والے صارفین پر لاگو تھی، تاہم اب یہ دائرہ کار 25 کلو واٹ اور اس سے کم صارفین تک بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

نئے قواعد کے مطابق نیپرا اب چھوٹے اور بڑے دونوں پیمانے کے نیٹ میٹرنگ صارفین کو ریگولیٹ کرے گا تاکہ نظام میں شفافیت اور استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

دوسری جانب آف گرڈ سولر سسٹمز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے کسی قسم کے لائسنس کی ضرورت نہیں ہوگی، اور وہ بغیر نیپرا رجسٹریشن کے اپنا نظام استعمال جاری رکھ سکیں گے۔

توانائی کے ماہرین کے مطابق یہ تبدیلیاں ملک میں بڑھتی ہوئی سولر انرجی کے استعمال کو منظم کرنے اور بجلی کے قومی گرڈ پر دباؤ کو بہتر انداز میں کنٹرول کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.