اسلام آباد مذاکرات ،امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے

0

واشنگٹن/اسلام آباد: ایران کے ساتھ اہم مذاکرات کے لیے امریکی نائب صدر  جے ڈی وینس اپنے اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق یہ مذاکرات ہفتے کو اسلام آباد میں ہوں گے، جن میں خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن کے قیام پر بات چیت کی جائے گی۔

امریکی وفد میں سٹیو وٹکوث اور جیرڈ کشنر ںھی شامل ہوں گے، جو مذاکراتی عمل میں اہم کردار ادا کریں گے۔

 پاکستان کی مؤثر سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ایرانی اور امریکی قیادت پہلے ہی عارضی جنگ بندی پر متفق ہو چکی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کی مذاکراتی ٹیموں کو اسلام آباد مدعو کیا ہے تاکہ اس عارضی جنگ بندی کو مستقل امن میں تبدیل کرنے کے لیے بامعنی مذاکرات کیے جا سکیں۔

توقع کی جا رہی ہے کہ یہ مذاکرات خطے میں پائیدار امن کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہوں گے، جبکہ پاکستان اس عمل میں ایک فعال اور مثبت سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.