تلہ گنگ: دو مختلف کارروائیوں میں منشیات فروش گرفتار، چرس برآمد
تلہ گنگ: تھانہ صدر تلہ گنگ پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چرس برآمد کرلی۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر تلہ گنگ سب انسپکٹر امان اللہ نے سب انسپکٹر غازی عبدالرحمن اور پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ہارون رفیق ولد محمد رفیق سکنہ محلہ جھاٹلہ تلہ گنگ کو گرفتار کرلیا۔
ملزم کے قبضے سے 1 کلو 240 گرام چرس برآمد ہوئی، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا۔
اسی طرح ایک اور کارروائی میں سب انسپکٹر غازی عبدالرحمن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر اللہ دتہ ولد شیر خان سکنہ ٹہی تلہ گنگ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 550 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔