اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ کا ٹمن کا اچانک دورہ،مختلف دکانوں کا معائنہ ،کم پیمانے پر پٹرول پمپ سیل
راجہ عدیل
تلہ گنگ : اسسٹنٹ کمشنر سلیمان منشاء نے ٹمن کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف دکانوں اور پٹرول پمپ کا معائنہ کیا۔
دورانِ چیکنگ ٹمن کے ایک پٹرول پمپ پر پیمانہ کم پایا گیا جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پٹرول پمپ کو سیل کر دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر سلیمان منشاء کا کہنا تھا کہ عوام کو کم مقدار میں پٹرول فراہم کرنا سنگین خلاف ورزی ہے جس پر کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور ذخیرہ اندوزی و ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔