وزیر اعظم ترک وزیر خارجہ کی ملاقات،دو طرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال

0

انطالیہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کے لیے وزیراعظم کی آمد پر ان کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان اس موقع پر وزیراعظم سے ملاقات کے منتظر ہیں۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی شریک تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر ترک قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کا دورہ ان کے لیے باعثِ مسرت ہے اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت اور صدر اردوان سے ملاقات پاک-ترک تعلقات کو نئی جہت دینے میں مددگار ثابت ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.