عوام کے لیے بڑا ریلیف،ڈیزل کی قیمت پھر کم ہو گئی

0

انطالیہ: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کی منظوری دے دی ہے۔

اس فیصلے کے تحت ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 385 روپے 54 پیسے سے گھٹ کر 353 روپے 43 پیسے ہو گئی ہے۔

وزیرِ اعظم نے واضح کیا کہ عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فوائد جلد از جلد عام آدمی تک منتقل کیے جائیں گے۔

انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ اس فیصلے پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو اس کا حقیقی فائدہ حاصل ہو سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.