پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط موصول

0

واشنگٹن/اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی قسط جاری کر دی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری بیان کے مطابق، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 8 دسمبر 2025 کو توسیعی فنڈ سہولت (EFF) کے تحت دوسرا جائزہ مکمل کرتے ہوئے پاکستان کے لیے 760 ملین ایس ڈی آر (SDR) کی منظوری دی۔

اس کے علاوہ، ایگزیکٹو بورڈ نے آراء (RSF) کے تحت 154 ملین ایس ڈی آر کی پہلی قسط بھی جاری کرنے کی منظوری دی۔

کل رقم 10 دسمبر 2025 کو سٹیٹ بینک کے اکاؤنٹس میں موصول ہوئی، جو تقریباً 1.2 ارب امریکی ڈالر کے برابر ہے۔ یہ رقم 12 دسمبر 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے میں پاکستان کے زرِ مبادلہ کے ذخائر میں شامل ہو جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.