اسحاق ڈار اور ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کی خطے کی صورتحال پر ٹیلی فونک گفتگو
اسلام آباد :نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور حالیہ علاقائی پیش رفت بالخصوص پاکستان اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے بلا اشتعال افغان جارحیت کا بھرپور جواب دیا، پاکستان کی مسلح افواج نے اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے _آپریشن غضب للحق_ کے تحت کامیاب فضائی کارروائیاں کیں۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا اور بدلتی ہوئی صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔