پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان برقرار

0

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز ٹریڈنگ کے آغاز پر مارکیٹ میں زبردست مثبت رجحان دیکھا گیا اور ہنڈرڈ انڈیکس ابتدائی سیشن میں 1500 سے زائد پوائنٹس اوپر جا کر 1 لاکھ 67 ہزار 923 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔

تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس قدرے دباؤ کا شکار رہا اور مجموعی طور پر 802 پوائنٹس اضافے کے بعد 1 لاکھ 67 ہزار 085 پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار رہا تھا اور ٹریڈنگ کے اختتام پر انڈیکس 138 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 66 ہزار 283 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

آج کے سیشن میں مجموعی طور پر 28 ارب 45 کروڑ 57 لاکھ روپے مالیت کے 22 کروڑ 56 لاکھ 77 ہزار 720 شیئرز کا کاروبار ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.