قطر کے لڑاکا طیاروں نے شہباز شریف کے طیارے کو حصار میں لے کر دوحہ ایئرپورٹ پہنچایا
دوحہ: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے دورۂ قطر کے دوران ان کا پرتپاک اور شاندار استقبال کیا گیا۔

جمعرات کو قطری فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے وزیرِ اعظم کے خصوصی طیارے کو حفاظتی حصار فراہم کیا اور انہیں بحفاظت ایئرپورٹ تک پہنچایا۔

وزیرِ اعظم نے اس غیر معمولی اور باوقار استقبال پر قطری قیادت اور فضائیہ کے پائلٹس کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو سراہا۔