وزیرِ اعظم آج انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے لیڈرز پینل میں شرکت کریں گے
انطالیہ:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان آج (جمعہ کو) انطالیہ میں منعقدہ پانچویں ڈپلومیسی
فورم میں آئندہ کل کے لائحہ عمل و غیر یقینی صورتحال کے انتظام کے موضوع پر منعقدہ لیڈرز پینل میں شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف گزشتہ روز ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کے لیے یہاں پہنچے تھے۔
وزیرِ اعظم پینل کی گفتگو میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔ وزیرِ اعظم فورم کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم کی ترک صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ساتھ فورم میں شریک دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔