شہباز شریف سعودی عرب اور قطر کے دورے کے بعد ترکیہ پہنچ گئے، شاندار استقبال

0

انطالیہ: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے سرکاری دورۂ ترکیہ کے سلسلے میں انطالیہ پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

ایئرپورٹ پر انطالیہ کے گورنر ہلوسی شاہین نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ترکیہ میں پاکستان کے سفیر یوسف جنید اور دیگر اعلیٰ سفارتی حکام بھی موجود تھے۔


وزیرِ اعظم کل (جمعہ) پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے، جہاں وہ "لیڈرز پینل” میں پاکستان کا مؤقف عالمی رہنماؤں کے سامنے پیش کریں گے۔

دورے کے دوران وزیرِ اعظم کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سمیت دیگر اہم عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جن میں باہمی تعلقات اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پاکستانی وفد میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور وزیرِ اعظم کے ترجمان برائے بین الاقوامی میڈیا مشرف زیدی بھی شامل ہیں۔

یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سفارتی، اقتصادی اور تزویراتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.