شہباز شریف سعودی عرب کے دورے کے بعد (آج )دوحہ پہنچیں گے
جدہ:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے دورے کے بعد (آج )جمعرات کو قطر کا دورے پر دوحہ پہنچیں گے.
اعلی سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا۔دوحہ میں وزیرِ اعظم کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوگی جس میں باہمی تعاون کے ساتھ ساتھ خطے میں امن و سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
قطر کے بعد وزیرِاعظم ترکیہ کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ 5 ویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے۔
فورم کے دوران وزیرِاعظم دیگر عالمی رہنماو¿ں کے ہمراہ لیڈرز پینل میں شرکت کریں گے اور اہم عالمی و علاقائی امور پر پاکستان کا مو¿قف پیش کریں گے۔
فورم کے موقع پر وزیرِاعظم کی متعدد دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جن میں صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ ملاقات بھی شامل ہے جبکہ دیگر اہم عالمی رہنماو¿ں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔
اس فورم میں پاکستان کی شرکت تعمیری سفارتکاری، کثیرالجہتی تعاون اور عالمی برادری کے ساتھ اہم عالمی مسائل پر بامعنی روابط کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔