وزیراعظم کی روضۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری،خاص زیارت کرائی گئی

0

مدینہ منورہ:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے روضۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی اور ملک و قوم کی ترقی خوشحالی اور دنیا بھر میں امن و آشتی کیلئے خصوصی دعائیں کیں.

 وزیر اعظم محمد شہباز شریف گزشتہ شب سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد مدینہ منورہ پہنچے جہاں گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز آلسعود نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا.

وزیرِ اعظم نے مدینہ منورہ میں روضۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی ، مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں نوافل ادا کیے ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی سمیت دنیا بھر میں امن و آشتی کیلئے دعائیں مانگیں ۔

وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کیلئے روضۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے کھولے گئے، وزیرِ اعظم نے روزہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت خاص کی اور سلام عقیدت پیش کیا.

وزیرِ اعظم سعودی عرب کا اپنا دورہ مکمل کرکے مدینہ منورہ سے دوحہ جائیں گے جہاں انکی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی سے دو طرفہ ملاقات ہوگی.

Leave A Reply

Your email address will not be published.