امریکہ کے ساتھ مذاکرات،ایرانی وفد آج اسلام آباد پہنچے گا

0

اسلام آباد: امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لئے ایرانی وفد آج رات اسلام آباد پہنچے گا، جہاں اہم سفارتی اور علاقائی امور پر بات چیت کی جائے گی۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی حملے دراصل جاری سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ایسے اقدامات خطے میں امن کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

ایرانی سفیر کے مطابق آئندہ مذاکرات ایران کے پیش کردہ 10 نکاتی فارمولے کی بنیاد پر ہوں گے، جس کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا اور پائیدار امن کی راہ ہموار کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایرانی وفد کے دورۂ پاکستان کے دوران دوطرفہ تعلقات، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور امن کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال متوقع ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.