امریکی پائلٹ گرفتاری سے بچنے کیلئے 36 گھنٹے اونچی پہاڑی پر چھپا رہا

0

تہران: گرفتاری سے بچنے کے لیے ایک امریکی پائلٹ 36 گھنٹے سے زائد وقت تک ایک بلند و بالا پہاڑی علاقے میں چھپا رہا، جہاں انتہائی دشوار حالات میں ایک ہنگامی سگنل آلے نے اس کی جان بچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ایران میں گرنے والے امریکی F-15E طیارے کے عملے کے رکن کو بحفاظت نکالنے کے لیے کیے گئے ریسکیو آپریشن کی تفصیلات منظرِ عام پر آ گئی ہیں۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مشن میں سینکڑوں اہلکاروں اور جدید جنگی وسائل کو بروئے کار لایا گیا۔

فوجی ماہر اور ریٹائرڈ میجر جنرل مارک میک کارلی کے مطابق حادثہ ایسے دشوار گزار پہاڑی علاقے میں پیش آیا جہاں رسائی انتہائی مشکل تھی۔ صورتحال اس وقت مزید پیچیدہ ہو گئی جب ایرانی حکام کی جانب سے پائلٹ کی گرفتاری پر بھاری انعام کا اعلان کر دیا گیا، جس کے بعد مقامی افراد اور سیکیورٹی فورسز نے اس کی تلاش تیز کر دی۔

رپورٹس کے مطابق پائلٹ زخمی تھا اور اس کے پاس خوراک اور پانی بھی نہایت محدود مقدار میں موجود تھا۔ ان انتہائی کٹھن حالات میں اس نے اپنے پاس موجود ہنگامی لوکیشن سگنل آلے (ایمرجنسی بیکن) کا استعمال کیا، جس کے ذریعے اس کی پوزیشن مسلسل ہیڈکوارٹر تک پہنچتی رہی۔

ماہرین کے مطابق یہی آلہ پائلٹ کی بروقت نشاندہی اور کامیاب ریسکیو کا بنیادی سبب بنا،

Leave A Reply

Your email address will not be published.