پی ایس ایل 2026: ایونٹ 26 مارچ سے شروع، میچز صرف لاہور و کراچی میں، شائقین کے بغیر مقابلے،
کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2026 کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اہم فیصلوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا آغاز 26 مارچ 2026 سے ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق ایونٹ کے تمام میچز صرف لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے، جبکہ پشاور اور راولپنڈی کو میزبانی سے محروم رکھا گیا ہے۔

مزید برآں، اس سال پی ایس ایل کی اوپننگ تقریب منعقد نہیں کی جائے گی اور تمام میچز بند دروازوں کے پیچھے کھیلے جائیں گے، جس کے باعث شائقین اسٹیڈیم میں داخل نہیں ہو
سکیں گے۔
محسن نقوی نے بتایا کہ جن شائقین نے پی ایس ایل 2026 کے لیے ٹکٹیں خرید رکھی ہیں، انہیں مکمل ریفنڈ دیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ٹکٹ کی رقم آئندہ 72 گھنٹوں کے اندر واپس کر دی جائے گی۔
یاد رہے کہ ان فیصلوں کا مقصد انتظامی اور سیکیورٹی امور کو مدنظر رکھتے ہوئے ایونٹ کو کامیابی سے منعقد کرنا ہے۔