شہباز شریف کی سردار اویس احمد لغاری کی رہائش گاہ آمد،ان کی خوشدامن کے انتقال پر اظہار تعزیت
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف وفاقی وزیر برائے پاور سردار اویس احمد لغاری کی رہائش گاہ گئے اور ان کی خوشدامن کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
بدھ کو وزیراعظم نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے.