وزیر اعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد:محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخواہ میں خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے بنوں اور باڑا میں دہشتگردوں کو جہنم رسید کیا۔
بدھ کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہیں،
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔