پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر، سپلائی میں تعطل کا خدشہ نہیں، خرم شہزاد

ضیاء الامین

0

اسلام آباد: مشیرِ وزیر خزانہ خرم شہزاد نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں اور عوام کو کسی قسم کی قلت یا سپلائی میں تعطل کے حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ماضی میں پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ تقریباً 24 دن کے لیے کافی تھا، تاہم مؤثر حکمتِ عملی کے تحت اسے بڑھا کر چار ہفتوں تک کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مارچ اور اپریل کے مہینوں کے لیے تیل کے ذخائر مکمل طور پر دستیاب ہیں جبکہ سپلائی چین کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔


خرم شہزاد نے کہا کہ حکومت نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت غیر ضروری اخراجات میں نمایاں کمی کی ہے، جس کے نتیجے میں تقریباً ایک ارب 25 کروڑ روپے کی سپورٹ فراہم کی گئی ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قومی وسائل کے مؤثر اور شفاف استعمال کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ قومی مفاد میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھیں تاکہ معاشی استحکام کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.