شہباز شریف کی بلین شاہ کو نیپال کے وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلین شاہ کو راشٹریہ سوئنترا پارٹی کی الیکشن میں زبردست کامیابی کے بعد نیپال کے وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نیپال کے ساتھ طویل مدتی اور دوستانہ تعلقات کی بہت قدر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کے ہمارے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔