وزیراعظم کی فریال تالپور کی رہائش گاہ آمد، عائشہ تالپور کی شادی پر مبارکباد
کراچی:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کراچی میں سندھ اسمبلی کی رکن فریال تالپور کی رہائش گاہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ان کی بیٹی عائشہ تالپور کی شادی کے موقع پر انہیں اور اہلِ خانہ کو دلی مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ نو بیاہتا جوڑے کی زندگی کو خوشیوں سے بھر دے اور انہیں کامیاب و خوشگوار زندگی عطا فرمائے۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، گورنر سندھ نہال ہاشمی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔