وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم وفد کی اہم ملاقات
کراچی: کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں پارٹی کے وفد نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں سابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ، وفاقی وزیرِ قومی صحت مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، سید امین الحق اور سینیٹر فیصل سبزواری بھی شامل تھے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ، وزیرِ مملکت کھئیل داس، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ اور گورنر سندھ نہال ہاشمی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

وزیرِ اعظم نے سابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی خدمات کو سراہا اور وفد کے ساتھ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں وزیرِ اعظم نے پاکستان کی خطے میں امن کے قیام کے لیے کیے جانے والے سفارتی اقدامات سے وفد کو آگاہ کیا۔ علاوہ ازیں، سندھ بشمول کراچی کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات چیت ہوئی۔