دھولر،پٹرول ایجنسی میں آتشزدگی، دکان مکمل طور پر جل گئی

0

گنگ: نواحی گاؤں دھولر میں پٹرول ایجنسی میں آتشزدگی، دکان مکمل طور پر جل گئی

 سنگل منزلہ دکان کے اندر قائم پٹرول ایجنسی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔


ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی قریبی اسٹیشن سے ایمبولینس روانہ کی گئی جبکہ تلہ گنگ سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اور فائر بریگیڈ عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔


ریسکیو ذرائع کے مطابق دکان کے اندر تقریباً 2500 لیٹر پٹرول موجود تھا، جس کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہوا اور دکان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔


ابتدائی تحقیقات کے مطابق آتشزدگی کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے، تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

Leave A Reply

Your email address will not be published.