سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا عیدالفطر جمعہ کو ہو گی

0

ریاض: سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد اعلان کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں عیدالفطر جمعہ 20 مارچ کو منائی جائے گی۔

حکام کے مطابق چاند نظر نہ آنے کے باعث رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل کیے جائیں گے۔ چاند دیکھنے کے لیے مختلف علاقوں میں رویت کی کوششیں کی گئیں، تاہم کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

اس اعلان کے بعد سعودی عرب میں عیدالفطر کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں، جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد نمازِ عید اور دیگر مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے پرجوش دکھائی دے رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.