اپنا خیال رکھو ایسا نہ ہو مٹا دئیے جاؤ ،علی لاریجانی کا ٹرمپ کو جواب

0

تہران: ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی لاریجانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عاشور کی روح سے سرشار قوم کو دھمکیوں سے مرعوب نہیں کیا جا سکتا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں علی لاریجانی نے کہا کہ اس سے قبل بھی کئی افراد نے ایران کے خلاف اسی طرح کے دعوے اور دھمکیاں دیں، مگر وہ اپنے مقاصد میں ناکام رہے۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی زبان استعمال کرنے والوں کو خود اپنے انجام کے بارے میں سوچنا چاہیے۔

علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم گزرگاہ ہے۔ یہ راستہ یا تو تمام ممالک کے لیے خوشحالی اور اقتصادی سرگرمیوں کا ذریعہ بنے گا، یا پھر جنگ پسند قوتوں کے لیے مشکلات اور شکست کا راستہ ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں کشیدگی بڑھانے کے بجائے ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنا ضروری ہے تاکہ امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.