مہدی حسن کا سلمان مرزا کے رن آؤٹ پر موقف آ گیا
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے کرکٹر مہدی حسن مرزا کا سلمان مرزا کے رن آؤٹ کے واقعے پر موقف آ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ان کی پوری توجہ صرف گیند پر تھی کیونکہ مخالف کھلاڑی وکٹ سے کچھ فاصلے پر موجود تھے اور اگر وہ گیند روکنے میں ناکام رہتے تو حریف ٹیم کو آسانی سے رن مل سکتا تھا۔

مہدی حسن مرزا کا کہنا تھا کہ اسی لیے انہوں نے فوری طور پر گیند کی طرف توجہ دی اور مناسب موقع دیکھ کر گیند وکٹ کی جانب پھینک دی تاکہ رن بننے سے روکا جا سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میدان میں ہر کھلاڑی اپنی ٹیم کے مفاد کے لیے بھرپور کوشش کرتا ہے اور انہوں نے بھی اسی جذبے کے تحت ٹیم کے لیے موقع پیدا کرنے کی کوشش کی۔