میچ میں تنازعہ،سلمان آغا اور مہدی حسن مرزا کو سزا مل گئی
ڈھاکا: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے کپتان سلمان آغا اور بنگلادیش کے آل راؤنڈر مہدی حسن مرزا پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا۔

آئی سی سی کے مطابق سلمان آغا نے آؤٹ ہونے کے بعد نامناسب اشارہ کیا جس پر ان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ کیا گیا۔

اسی طرح بنگلادیش کے کھلاڑی مہدی حسن مرزا پر بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ انہیں ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ڈھاکا کے میرپور اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران پیش آیا تھا۔ اس میچ میں پاکستان نے ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت بنگلادیش کو 128 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی تھی۔