صدر کی منظوری کے بعد نہال ہاشمی گورنر سندھ مقرر
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
صدرِ مملکت نے وزیرِ اعظم کی سفارش پر آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 48 اور 101 کے تحت نہال ہاشمی کی بطور گورنر سندھ تقرری کی سمری منظور کی۔
صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ صدرِ مملکت نے اس تقرری کے لیے تقرری نامے پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔
ایوانِ صدر کے مطابق نہال ہاشمی سے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس لیں گے۔