نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ، وزیراعظم نے سمری صدر کو بھجوا دی

0

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں سمری منظوری کے لیے صدر پاکستان کو ارسال کر دی گئی ہے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے نہال ہاشمی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے انہیں گورنر سندھ تعیناتی پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نہال ہاشمی کی تقرری سے صوبہ سندھ میں انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔
حتمی منظوری کے بعد نہال ہاشمی بطور گورنر سندھ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.