وزیراعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب روانہ

0

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر سعودی عرب کے دورے کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے جس میں دونوں رہنما خطے میں جاری کشیدگی، علاقائی سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال اور پاکستان و سعودی عرب کے درمیان باہمی تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے، اقتصادی روابط کے استحکام اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی گفتگو متوقع ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا یہ دورہ سفارتی سطح پر پاکستان کے مثبت اور متوازن کردار کو اجاگر کرتا ہے اور پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.