بنگلہ دیشی وزیراعظم کی بیٹی نے بھی پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ دیکھا

0

ڈھاکہ: وزیرِ اعظم طارق رحمان کی صاحبزادی بیرسٹر زائمہ رحمان نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ کو شیرِ بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا۔


اس موقع پر مملکت برائے امورِ نوجوانان و کھیل امین الحق، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے نائب صدر ایم ڈی شکاوت حسین اور بورڈ کے دیگر حکام نے اسٹیڈیم آمد پر بیرسٹر زائمہ رحمان کا استقبال کیا۔


بیرسٹر زائمہ رحمان نے اسٹیڈیم میں موجود شائقین کے ساتھ میچ سے لطف اندوز ہوئیں جبکہ حکام نے انہیں میچ کے انتظامات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.