تلہ گنگ: یومِ شہادت حضرت علیؓ عقیدت و احترام سے منایا گیا، سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

0

تلہ گنگ (راجہ عدیل): ملک بھر کی طرح ضلع تلہ گنگ اور گردونواح میں  21 رمضان المبارک کو یومِ شہادت حضرت علیؓ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر مجالسِ عزا اور ماتمی جلوس منعقد ہوئے جن میں عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات، اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ سلیمان منشاء اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کاشف ذوالفقار کی ہدایات پر سکیورٹی کے خصوصی اور فول پروف انتظامات کیے گئے۔


ڈی ایس پی تلہ گنگ عزیز ملک کی نگرانی میں ایس ایچ او تلہ گنگ سٹی سیدہ سمعیہ بتول کاظمی اور دیگر پولیس افسران نے مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے جامع انتظامات کیے۔

پولیس کے مطابق عزاداری کے جلوسوں اور مجالس کی سخت نگرانی کی گئی جبکہ پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ ایلیٹ فورس کے جوان بھی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات رہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

انتظامیہ اور پولیس حکام نے کہا کہ یومِ شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.