پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے درمیان اہم ٹیلی فون رابطہ
اسلام آباد: نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کی شام سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ اور وسیع تر خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں جاری مشاورت کے حوالے سے اپنی آراء شیئر کیں۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے پاکستان کا مؤقف پیش کرتے ہوئے زور دیا کہ کشیدگی میں کمی لانے اور خطے سمیت عالمی امن و استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل رابطہ کاری اور سفارتی تعلقات برقرار رکھنا انتہائی اہم ہے۔