شوال کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ کو طلب
اسلام آباد: شوال المکرم/ عید الفطر کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کریں گے جس میں مختلف مکاتبِ فکر کے علما، محکمہ موسمیات اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔
اجلاس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں اور سائنسی معلومات کی روشنی میں شوال کے چاند کی رویت کے حوالے سے حتمی اعلان کیا جائے گا۔
زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اسی روز اپنے اپنے متعلقہ شہروں میں منعقد ہوں گے، جہاں چاند دیکھنے کے حوالے سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی تمام شہادتوں اور معلومات کا جائزہ لینے کے بعد عید الفطر کے چاند کے نظر آنے یا نہ آنے کا باضابطہ اعلان کرے گی۔