تلہ گنگ میں بجلی چوروں کے خلاف ٹاسک فورس کا کریک ڈاؤن، تین افراد رنگے ہاتھوں گرفتار

0

تلہ گنگ:بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کے دوران رورل سب ڈویژن تلہ گنگ کی ٹاسک فورس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو ڈائریکٹ کنکشن کے ذریعے بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

تفصیلات کے مطابق 7 مارچ 2026 کو ایس ڈی او رورل سب ڈویژن تلہ گنگ سید ثقلین حیدر نقوی کی قیادت میں ٹاسک فورس ٹیم نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے۔ کارروائی میں محمد زبیر (انچارج ٹاسک فورس)، خاور عثمان، ضمیر حیدر، صاحبزادہ خان، حسن رضا اور ثاقب افضل بھی ٹیم کا حصہ تھے۔


ٹاسک فورس نے ڈھوک ڈالی (موگلہ)، ڈھوک چرکھال (سگھر) اور مصطفی آباد (پنڈی روڈ) میں کارروائیاں کرتے ہوئے تین افراد کو براہِ راست کنکشن لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔

حکام کے مطابق بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ ان پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔
ٹاسک فورس حکام کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے خاتمے کے لیے بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.