ریاض میں امریکی سفارتخانے پر حملہ، امریکا نے عملہ واپس بلا لیا
ریاض:ریاض میں امریکی سفارتخانے پر حملہ، امریکا نے عملہ واپس بلا لیا۔
امریکی محکمہ خارجہ نے ریاض میں امریکی سفارتخانے پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
حکام کے مطابق واقعے کے بعد سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکہ نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر بحرین، اردن اور عراق سے غیر ضروری سفارتی عملہ فوری طور پر نکالنے کا حکم بھی دے دیا ہے، اس اقدام کا مقصد امریکی شہریوں اور سفارتی اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنانا بتایا گیا ہے۔
فرانسیسی میڈیا رپورٹس کے مطابق بحرین، اردن اور عراق میں موجود نان ایمرجنسی اسٹاف کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر ملک چھوڑ دیں۔
امریکی حکام نے کہا ہے کہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور ضرورت پڑنے پر مزید اقدامات بھی کیے جا سکتے ہیں،تاحال حملے کی نوعیت اور ذمہ داران سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم سیکیورٹی ادارے تحقیقات میں مصروف ہیں۔