برسلز: پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال
برسلز: بیلجیئم میں تعینات پاکستان کے سفیر نے یورپی یونین کی خارجہ سر میں مشرقِ وسطیٰ و شمالی افریقہ (مینا) کے لیے منیجنگ ڈائریکٹر ہیلین لی گال سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
فریقین نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری امن کوششوں کا جائزہ لیا اور علاقائی استحکام کے لیے سفارتی اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔
اس موقع پر پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں جانب سے باہمی روابط اور شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔