تلہ گنگ،اسسٹنٹ کمشنر کا جھاٹلہ بازار کا دورہ، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

0

تلہ گنگ: اسسٹنٹ کمشنر سلمان منشا نے جھاٹلہ بازار کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف دکانوں پر جا کر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور سرکاری نرخ ناموں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے شہریوں سے براہِ راست فیڈ بیک بھی حاصل کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ سرکاری نرخوں پر خرید و فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور اس سلسلے میں مانیٹرنگ کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ناجائز منافع خوری یا مقررہ نرخوں سے تجاوز کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر کوئی دکاندار سرکاری نرخوں سے زائد قیمت وصول کرے تو فوری طور پر متعلقہ شکایتی نمبر پر اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

دورانِ معائنہ جھاٹلہ بازار میں کوئی خلاف ورزی سامنے نہیں آئی اور تمام اشیاء مقررہ سرکاری نرخوں پر فروخت ہوتی پائی گئیں۔

واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کا یہ دورہ پیرا فورس کے حالیہ دورۂ جھاٹلہ کے بعد کیا گیا۔ انتظامیہ نے آئندہ بھی سخت نگرانی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.