پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

0

چکوال:پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ پتنگ بازی کو ایک خطرناک اور خونی کھیل قرار دیتے ہوئے پولیس نے واضح کیا ہے کہ یہ عمل قانوناً جرم ہے۔

چکوال پولیس کے مطابق ضلع بھر میں ڈرون کیمروں کی مدد سے پتنگ بازی کی مکمل اور مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کی بروقت نشاندہی ممکن بنائی جا سکے۔

پولیس ترجمان نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس جان لیوا کھیل سے دور رکھیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پتنگ بازی یا پتنگ فروشی میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ پولیس چکوال عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.