چکوال کے تھانوں میں ایس ایچ اوز کی تعیناتیوں کا دوسرا مرحلہ مکمل
تلہ گنگ: ضلع چکوال میں پولیس تھانوں کی سطح پر ایس ایچ اوز کی تقرریوں کا دوسرا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے، جس کے تحت مختلف تھانوں میں نئے افسران تعینات کر دیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر راجہ فیصل ندیم کو تھانہ چوآسیدن شاہ کا ایس ایچ او مقرر کیا گیا ہے جبکہ خاتون انسپکٹر سمیعہ بتول کو تھانہ سٹی تلہ گنگ کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ اسی طرح سب انسپکٹر مرزا آصف کو تھانہ صدر چکوال کا ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے۔
مزید تقرریوں کے مطابق سب انسپکٹر زاہد کو تھانہ ونہار، سب انسپکٹر زاہد بڈھیال کو تھانہ ٹمن اور سب انسپکٹر حافظ شفقت امین کو تھانہ نیلہ میں بطور ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ سب انسپکٹر عدیل فیاض کو خدمت مرکز چکوال کا انچارج مقرر کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ان تقرریوں کا مقصد تھانوں کی کارکردگی کو بہتر بنانا، عوام کو بہتر پولیس سروسز کی فراہمی اور قانون و امن کی صورتحال کو مزید مؤثر بنانا ہے۔