پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان روابط مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
برسلز: بلجئیم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپی کمشنر برائے ماہی گیری و سمندری امور کے چیف آف کابینہ آیوانس ہادیس سے اہم اور مفید ملاقات کی۔ ملاقات میں ماہی گیری اور سمندری شعبے میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقین نے ماہی گیری، بحری وسائل کے پائیدار استعمال اور سمندری معیشت کے مختلف پہلوؤں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ اس موقع پر پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اس اہم شعبے میں روابط کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔