کوہاٹ کے نشپا بلاک سے تیل و گیس کی نئی دریافت

0

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی) قومی توانائی کے شعبے میں مسلسل کامیابیوں کے نئے سنگِ میل عبور کر رہی ہے۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں واقع نشپا بلاک سے او جی ڈی سی نے ایک ماہ کے دوران تیسری بڑی تیل و گیس دریافت کا اعلان کر دیا ہے۔

او جی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق نشپا بلاک کے براگزئی ایکس-1 کنویں سے یومیہ 3,100 بیرل خام تیل اور 8.15 ملین مکعب فٹ گیس کی کامیاب پیداوار حاصل ہوئی ہے، جو کمپنی کی آپریشنل صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ حالیہ تین دریافتوں کے نتیجے میں یومیہ 9,480 بیرل خام تیل کے ذخائر سامنے آئے ہیں، جو ملک کی مجموعی خام تیل کی پیداوار کا تقریباً 14.5 فیصد بنتے ہیں۔
او جی ڈی سی کے مطابق یہ کامیابیاں نہ صرف قومی توانائی سلامتی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی بلکہ مقامی وسائل کے فروغ سے توانائی کی طلب و رسد میں بہتری آئے گی اور ملکی امپورٹ بل میں بھی نمایاں کمی متوقع ہے۔
او جی ڈی سی مستقبل میں بھی توانائی کے شعبے میں مزید پیش رفت کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.