صدر اور وزیراعظم کا سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
اسلام آباد:صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدرِ مملکت اور وزیراعظم نے اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات میں مرحوم محمد الیاس کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ محمد الیاس کی پاکستان کرکٹ کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
دونوں رہنماؤں نے اس مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔