سی ای او ایجوکیشن تلہ گنگ کا تبادلہ، محمد اخلاق نئے چیف ایگزیکٹو مقرر
تلہ گنگ:حکومتِ پنجاب نے محکمہ تعلیم میں انتظامی ردوبدل کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایجوکیشن ضلع تلہ گنگ محمد عیسیٰ کا تبادلہ ضلع خوشاب کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اخلاق کو نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی ضلع تلہ گنگ تعینات کر دیا گیا ہے۔
نئے سی ای او کی تعیناتی سے ضلع تلہ گنگ میں تعلیمی امور کو مزید بہتر بنانے کی توقع کی جا رہی ہے۔