شہباز شریف کی راجہ ظفر الحق کے گھر آمد،عیادت کی
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور معروف سیاستدان راجہ ظفر الحق کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے ان کی عیادت کی۔
وزیراعظم نے راجہ ظفر الحق کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور پارٹی و ملکی سیاست کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔