ڈپٹی کمشنر چکوال سے اینٹی نارکوٹکس فورس کے ریجنل کمانڈر کی ملاقات

0

چکوال : ڈپٹی کمشنر چکوال سے ریجنل ڈائریکٹوریٹ کمانڈر نارتھ ریجن اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) بریگیڈیئر حسن عباس نے ملاقات کی۔

ملاقات میں حکومت کی جانب سے منشیات کے خلاف جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر نوجوانوں اور بالخصوص طلبہ میں منشیات کی فروخت اور استعمال کی روک تھام کے لیے مؤثر اور جامع حکمتِ عملیوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی اداروں میں نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے اور منشیات کے نقصانات سے آگاہی کے لیے مؤثر مہمات کا تسلسل برقرار رکھا جائے۔

ملاقات کے دوران متعلقہ اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فعال بنانے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا تاکہ منشیات کے خلاف جاری اقدامات کو مؤثر نتائج سے ہمکنار کیا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.